نواز شریف کب پاکستان میں ہوں گے؟ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح کر دیا

لندن(آئی این پی)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف الیکشن سے پہلے پاکستان میں ہوں گے، تاحیات نااہلی والا بل اٹھارویں ترمیم کے ساتھ منسلک ہے، اس کا اطلاق اسی دن سے ہو گا جس دن سے اٹھارویں ترمیم کا ہوتا ہے۔

منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف الیکشن سے پہلے پاکستان میں ہوں گے اور وہ انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تاحیات نااہلی والا بل اٹھارویں ترمیم کے ساتھ منسلک ہے، اس کا اطلاق اسی دن سے ہو گا جس دن سے اٹھارویں ترمیم کا ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close