شمالی وزیر ستان میں دھماکہ، 2 فوجی جوان شہید

راولپنڈی (پی این آئی) پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ملک بھر میں دہشتگردوں اوران کے سہولتکاروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ شمالی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکے میں 2 فوجی جوان جام شہادت نوش کرگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکے میں 2 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ آئی ای ڈی دھماکے کا واقعہ اسپن وام کے علاقے میں پیش آیا۔ شہداء میں سپاہی گل راؤف اور سپاہی عابد اللہ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close