چیف جسٹس آف پاکستان سے دو اہم شخصیات کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال سے سینیئر وکلا اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ نے ملاقات کی ہے۔وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس سے ملاقات میں کیسز جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے ہمارے کیس جلد سماعت کیلئے مقرر ہوں گے، ہم نے کیس جلد سماعت کی درخواست بھی دائرکی ہے۔خیال رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لطیف کھوسہ سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی تھی۔ملاقات میں جمہوریت، آئین کے تحت میسر بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پرامن جدوجہد میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close