چوہدری پرویزالٰہی کی ضمانت منظور ہوتے ہی کس کیس میں گرفتار کرنے کی تیاری کرلی گئی؟ اہم خبر

لاہور(پی این آئی)صدر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرویز الہٰی کی ضمانت کے بعد ایک اور کیس میں گرفتاری کی تیاری کرلی گئی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کی ٹیم پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے کےلیے کیمپ جیل کے باہر پہنچ گئی۔پی ٹی آئی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اینٹی کرپشن کیس میں ضمانت کے بعد ایف آئی اے کیس میں گرفتاری کی تیاری کی گئی ہے۔

لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے آج 10 لاکھ روپے کے عوض پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی تھی۔ضمانت منظوری کے بعد ایف آئی اے نے پرویز الہٰی کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا۔ایف آئی اے کے مقدمے میں پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور دیگر ملزمان نامزد ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close