لاہور (پی این آئی) پیپلزپارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کو پارٹی سے نکال دیا۔۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔
پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید کا کہنا ہے کہ سردار لطیف کھوسہ نے پارٹی کی ریڈ لائن کراس کی ہے جس کی وجہ سے ان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے ، انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق گورنر اپنے بیٹے کو اٹارنی جنرل لگوانا چاہتے تھے لیکن جب ایسا نہیں ہوا تو انہوں نے پارٹی کو بلیک میل کرنا شروع کردیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں