عیدالاضحیٰ پرکتنی چھٹیاں ہونگی؟ وفاقی حکومت نے اعلان کردیا

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت نے عید الاضحی کیلئے سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ہفتے میں5 دن ( ہفتہ اتوار تعطیل )کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 اور 30 جون کو چھٹی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق6 دن( اتوار تعطیل )کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحی کیلئے ہفتے میں5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں عید پر 2 روز ،6 دن ( اتوار تعطیل )کھلے رہنے والے دفاتر میں 3 روز کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں ذی الحج 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close