جہانگیرترین کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، استحکام پاکستان پارٹی نے بڑی سیاسی وکٹیں گرادیں

لاہور(پی این آئی)پنجاب سے تعلق رکھنے والے 25 سے زائد سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے استحکام پاکستان پارٹی سے معاملات طے پا گئے ہیں ۔

استحکام پاکستان پارٹی نیا سیاسی سرپرائز دینے کیلئے تیار ہے ،جہانگیرترین، عبدالعلیم خان، عون چودھری کے ساتھ رابطوں میں ارکان اسمبلی نے پارٹی میں شمولیت کا عندیہ دیدیا۔ذرائع کاکہناہے کہ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونیوالے ارکان اسمبلی کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاوہ سرگودھا، بھلوال ، جھنگ اور دیگر شہروں سے ہے ،لاہور سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف سے ٹکٹ ہولڈرز کی بڑی تعداداستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالی ہے ،جہانگیر ترین اور علیم خان کیساتھ خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور سندھ کے دیگر رہنماؤں کے رابطے بھی ہیں۔لندن میں موجودجہانگیر ترین کی نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ مشترکہ ملاقات کا امکان ہے ،ممکنہ ملاقات میں پنجاب کے اندر دونوں جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےبارے میں گفتگو متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close