علیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی جوائن کرنیوالوں کو حکومتی عہدے چھوڑنے کیلئے ڈیڈلائن دیدی

لاہور (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے پارٹی کے مرکزی قائدین کو وفاقی کابینہ سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی ہے ۔

آئی پی پی کی سیکریٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے مطابق عبدالعلیم خان کی جانب سے وزیر اعظم کے مشیر عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر حکومتی عہدوں سے استعفیٰ دیں، دونوں رہنمااستحکام پاکستان پارٹی کے قیام سے قبل سے وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں، آئی پی پی کا پی ڈی ایم کی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ، گراؤنڈ لیول تک رسائی کے لیے تنظیمی ڈھانچے پر کام کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close