190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس، عدالت کا بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آگیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے کیس میں 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور ہو گئی۔ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی گاڑی سے اتر کر احتساب عدالت گئیں اور عدالت میں حاضری لگانے کے بعد وہ واپس گاڑی میں بیٹھ گئیں۔

بشریٰ بی بی کے وکلاء نے نیب کے بطور ملزم طلبی کے نوٹس کے پیش نظرِ ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں