اسلام آباد (پی این آئی)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثہ میں ملوث اہم سرغنہ گرفتارکرلیا ،ایجنٹ وقاص احمد نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہری کو یورپ بھجوانے کے لئے پیسے وصول کئے،گرفتار انسانی سمگلر کا تعلق وزیرآباد سے ہے۔ایجنٹ نے یونان بھجوانے کے لئے 23 لاکھ روپے وصول کئے،ایجنٹ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا
ایجنٹ کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے لنک آفس یونان کی جانب سے تفصیلات شیئر کی گئی،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔قبل ازیںوفاقی تحقیقاتی ایجسنی (ایف آئی اے)نے یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو بیرون ملک بھجوانے والے مرکزی کردار طلحہ شاہ زیب کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم طلحہ شاہ زیب کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے نے بتایاکہ ملزم نے فاروق آباد کے رہائشی زاہد اکبر سے بیرون ملک بھجوانے کیلئے 65لاکھ روپے وصول کئے تھے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے زاہد اکبرکو لیبیا میں مقیم اپنے ماموں کے پاس بھجوایا تھا جبکہ ملزم طلحہ شاہ زیب کے والدین اٹلی میں مقیم ہیں۔گزشتہ روز بھی ایف آئی اے نے پاکستانی نوجوانوں کو غیرقانونی طریقے سے یورپ بھیجنے والے ایجنٹ کو کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم ساجد محمود آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم نے متعدد افراد کو لیبیا بھیجاجس پر تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں