پنجاب کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

لاہور( پی این آئی) پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے آئندہ چار ماہ کے لئے پیش کئے گئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد جبکہ پنشن میں 5فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے ۔نگران وزیر اطلاعات عامر میر ، نگران وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر اورسیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں30 فیصد اضافہ ایڈہاک ریلیف کی مد میں دیا جائے گا ،پنشنرز کی پنشن میں5فیصد اضافہ کیا گیا ہے تاہم 80 برس سے زائد عمر کے پنشنرز کی پنشن میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے

۔ تنخواہوں اور پنشن کی مد میں آئندہ چار ماہ کے دوران 721ارب روپے خرچ ہوںگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close