اسد عمر کا جب عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی سے سامنا ہوا تو سابق وفاقی وزیرنے کیا کیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسد عمر کا جیل سے رہائی کے بعد پہلی بار آمنا سامنا۔ ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان کی عدالت میں اسد عمر نے عمران خان سے ہاتھ ملا کر سلام کیا۔نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق اسد عمر نے عمران خان سے مصافحہ کیا اور کرسی سے کھڑے ہو کر جگہ چھوڑی ۔ عمران خان کرسی پہ بیٹھنے کے بجائے روسٹرم پہ چلے گئے۔ عمران خان اور اسد عمر تھانہ مارگلہ کے مقدمے میں نامزد ہیں۔

کیس چار جولائی تک ملتوی ہوا تو اسد عمر روانہ ہوگئے جبکہ عمران خان کورٹ میں موجود رہے۔ صحافیوں کے سوال پر جواب دیا اس لیے جارہا ہوں کہ میرا کیس ختم ہوگیا ہے اور میں نے اہلیہ کو ایئرپورٹ چھوڑنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close