جوڈیشل کمپلیکس میں دو گروہوں میں تصادم، ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور بوتلوں سے حملے، متعدد گرفتار کر لیے گئے

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی پرآئے دو گروہ آپس میں لڑ پڑے۔۔۔۔۔جس دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے پر بوتلوں اور ڈنڈوں سے حملے کیے گئے، انتظامیہ نے جوڈیشل کمپلیکس پر پولیس کی مزید نفری طلب کر لی۔۔۔۔ پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں گروپ تھانہ دھمیال میں درج مقدمے میں پیشی کے لیے آئے تھے، جہاں کمپلیکس میں پیشی کے دوران معمولی تلخ کلامی پرلڑائی جھگڑے کا واقعہ پیش آیا جس میں پتھراؤ کے دوران جوڈیشل کمپلیکس کی پارکنگ میں کھڑی وکلا کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ فوری طور پر لڑائی جھگڑے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے تاہم لڑائی جھگڑے میں ملوث 10 افراد کو تھانہ سول لائنز منتقل کردیا گیا جہاں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close