انا اللہ وانا الیہ راجعون، پیپلزپارٹی رہنما کا انتقال ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پیپلزپارٹی رہنما کا انتقال ہوگیا۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے معروف رہنما شبیر حسین چیمہ انتقال کرگئے۔

تفصیلات کےمطابق یزمان سے تعلق رکھنے والے بزرگ سیاست دان شبیر حسین چیمہ 40سال سے زائد عرصہ تک سیاست سے وابستہ رہے، شبیر حسین گزشتہ چند ماہ سے شدید علیل تھے اور آج رضائے الٰہی سے 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شبیر حسین چیمہ کی نماز جنازہ چک56 میں ادا کی جائیگی، بھٹو کے ساتھیوں میں شمار ہوتا تھا بھٹو دور میں ایم پی اے یزمان تحصیل رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close