عید الاضحیٰ کب ہو سکتی ہے؟ ذوالحج کا چاند دیکھنے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد(آئی این پی)ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا،وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرکز رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کی عمارت میں ہوگا جبکہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے زونل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے،

چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے،محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں ذوالحج کا چاندآج نظر آنے کا قوی امکان ہے، عید الاضحی 30 جون بروز جمعہ ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close