سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد ساڑھے 54 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد ساڑھے 54ہزار سے تجاوز کر گئی۔ سپریم کورٹ نے 15جون تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کردی،رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا سول پٹیشنز کی تعداد 29ہزار 557تک پہنچ گئی، زیر التوا سول اپیلوں کی تعداد 9ہزار 758ہوگئی،رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالت عظمی میں زیر التوا فوجداری درخواستوں کی تعداد 8ہزار 915ہے،

سپریم کورٹ میں زیر التوا نظرثانی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار 438ہے،سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری اپیلوں کی تعداد ایک ہزار 62ہے جبکہ سپریم کورٹ میں زیر التوا آئینی درخواستیں 130ہیں،رپورٹ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں 25از خود نوٹس زیر التوا ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close