لیگی کارکنان تیاری کرلیں، نواز شریف نے لندن سے اعلان کردیا

لندن (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت جاری کردیں۔اپنے بیان میں میاں محمد نوا ز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں کسی بھی وقت انتخابات کا اعلان ہوسکتا ہے۔

تمام کارکن الیکشن کی تیاری کریں اور پارٹی کا پیغام ملک بھر میں عام کیا جائے، انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے بڑی ثابت قدمی کے ساتھ ظلم و جبر کے دور کا سامنا کیا ہے، جمہوریت کے لیے پارٹی قائدین کے ساتھ ساتھ کارکنوں نے بھی قربانیاں دی ہیں۔اس سے قبل مریم نواز نے بھی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ کارکنان کی محنت کے بل بوتے پر آئندہ الیکشن میں پارٹی مؤثر پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی، آئندہ انتخابات میں پارٹی امیدوار ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، قائد نواز شریف کی پالیسیوں پر عمل کیا جائے گا، آئندہ الیکشن کے لئے پوری طرح تیار ہیں، بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close