لاہور ( پی این آئی) جماعتِ اسلامی نے کراچی میں میئر کے دوبارہ انتخاب کا مطالبہ کردیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا مینڈیٹ ہضم نہیں کرسکیں گے، ہمارا مطالبہ ہے 30 افراد کو لایا جائے اور میئر کا دوبارہ انتخاب کرایا جائے۔
اس کے لیے 23 جون کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ہوگا، راچی میں مینڈیٹ چوری کو واپس لے کر کراچی کے عوام کو تحفے میں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا، لوگوں نے سیاست سے بالاتر ہوکر جماعت اسلامی کے نشان ترازو پر ٹھپہ لگایا، تین لاکھ پچس ہزار جیت جاتے ہیں اور نو لاکھ ووٹ رکھنے والے ہار جاتے ہیں، الیکشن کمیشن جماعت اسلامی کی درخواست پر رسپانس نہیں دے سکی، پیپلز پارٹی نے کراچی کے عوام اور جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے، یہ الیکشن پیپلز پارٹی نہیں جیتی انہوں نے اغواء برائے تاوان کی طرح کارروائی کی ہے۔امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ میں اوورسیز پاکستانیوں سے بات کرنا چاہتا ہوں، موجودہ حکومت بھی ناکام ہوئی ہے اور عمران خان بھی ناکام ہوا،ملکی میں بدامنی اور معاشی صورتحال ابتر ہے، ججز تقسیم ہیں انصاف کا ملنا مشکل ہوگیا ہے، سینٹ میں تھوڑا بہت اتفاق نظر آتا ہے، حکومت صرف میڈیا میں موجود ہے ، پنجاب حکومت اپنے دفاتر اور سیکرٹریٹ تک محدود ہے۔
بجٹ بھی غریب کو ریلیف دینے میں نا کام رہا، اعلان کیا گیا تھا کہ بجٹ مثالی ہوگا۔سراج الحق نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف جیسا کہتا ہے حکمران ویسے کرتے ہیں، پاکستان کے عوام گزشتہ پچہترسالوں نے فوجی امروں کی حکومت کو بھی دیکھا اور نام نہاد جمہوریت کی حکومت بھی دیکھی، پاکستان کو ایک قوم بھی نہیں بنایا جاسکا، جنوںی ایشیا میں سب سے زیادہ غریب ترین ملک ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں