جناح ہاؤس حملہ کیس، خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر بھی گرفتار

لاہور (پی این آئی) قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں انوسٹی گیشن پولیس نے شمائلہ ستار کو جیو فنسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پر گرفتار کیا ہے۔۔۔۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے شمائلہ کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا، انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔۔۔۔

لاہور پولیس کے ذرائع کے مطابق شمائلہ کی شناخت جناح ہاؤس کے باہر لگے کیمروں اور موبائل فوٹیجز سے ہوئی ہے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور اس سنگین واقعے میں ملوث مرد اور خواتین کے خلاف سختی سے کارروائی جاری ہے جس میں کسی کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں