ن لیگ کی حمایت کر کے کوئی اپنی کشتی ڈبونا نہیں چاہے گا، فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

اسلام آباد (آئی این پی)استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت مسلم لیگ (ن)کا بوجھ نہیں اٹھائے گی، ان کی حمایت کر کے کوئی اپنی کشتی ڈبونا نہیں چاہے گا۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت آئینی بحران کا سامنا ہے، عدم اعتماد کے ذریعے کسی کو گھر بھیجنا جمہوری عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اسمبلی سے نکل کر سیاسی عمل سے علیحدہ ہوگئی،

میری سابق جماعت نے خود اس طرح کا اسپیس چھوڑا، اس اسپیس کو پر کرنے کیلیے کسی کو تو آگے آنا تھا، اس وقت پارلیمنٹ سنسان ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close