کراچی (پی این آئی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیر محمد بلوچ انتقال کر گئے۔ مرحوم شیر محمد بلوچ کی نماز جنازہ کل بکراپڑی روڈ محمدی گراؤنڈ میں صبح 11 بجے ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نےانتقال پرملیرمیں 3 روزہ سوگ کااعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیر محمد بلوچ پیپلزپارٹی کا مخلص اور سچا جیالا تھا شیر محمد بلوچ نےصوبائی اورقومی اسمبلی میں ملیرکےحقوق کی بات کی۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شیرمحمدبلوچ کےانتقال پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پارٹی اور ملک کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سینئر لیگی رہنما سید منور رضا اچانک انتقال کرگئے تھے۔ان کی عمر 75 برس سے زائد تھی،ان کی نماز جنازہ ہفتہ17جون کو واٹر بورڈ کالونی جامع فاروقی مسجد میں ادا کی گئی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے مسلم لیگی رہنما سید منور رضا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔اپنے تعزیتی پیغام میں میاں نواز شریف نے کہا کہ سید منور رضا کی پارٹی کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ وہ ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ۔منوررضا کا انتقال مسلم لیگ (ن) کے لیے ایک بڑا نقصان ہے ۔ایسے نظریاتی کارکن کسی بھی پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں ۔میاں نواز شریف نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں