حکومت کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے، حساب اور احتساب اب عوام کریں گے، سراج الحق نے نعرہ بلند کر دیا

لاہور(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پرانے اور نئے حکمرانوں نے ملک لوٹ لیا، احتساب اب عوام کریں گے۔اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مسلسل کرپٹ نظام اور اس کے وفاداروں نے عوام کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا، حکومت کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے، حساب اور احتساب اب عوام کریں گے۔سراج الحق نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیوب لیڈر قوم کو دلدل سے نہیں نکال سکتے،

حکمرانوں کے پروٹوکول پر غریب کا پیسہ خرچ ہو رہا ہے، سینیٹ میں مراعات میں اضافہ کرنا غریب قوم کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور ان کے جھوٹے نعروں کے پول کھل گئے، اب متبادل صرف جماعت اسلامی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close