اختلافات شدت اختیار کر گئے، شاہد خاقان عباسی مستعفی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ شاہد خاقان نے آذربائیجان سے بین الحکومتی بنیادوں پر ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر اختلاف کے باعث کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔۔

شاہد خاقان عباسی نے سرکاری کمپنی پی ایل ایل کے ذریعےآذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کی مخالفت کی۔شاہد خاقان کا موقف تھا آذربائیجان سے ایل این جی کارگو پاکستان کی نجی کمپنی کے ذریعے خریدے جائیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے شاہد خاقان عباسی کی ہدایت کے مطابق سمری تیار کرنے سے انکار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close