مئیر کراچی کیلئے حافظ نعیم الرحمٰن کو ووٹ کیوں نہیں دیا؟ پی ٹی آئی نے 2ارکان کو عہدوں سے ہٹا دیا

کراچی (پی این آئی)مئیر کراچی کیلئے حافظ نعیم الرحمٰن کو ووٹ کیوں نہیں دیا؟۔۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی نے میئر الیکشن سے غیر حاضر رہنے والے پارٹی ارکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق قیادت نےمیئر الیکشن میں غیر حاضر رہنے والے 2 ارکان کو پارٹی عہدوں سے ہٹادیا۔

جس اراکین کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں سٹی کونسل اراکین صنوبر فرحان اورثمرین ناز شامل ہیں۔ صنوبر فرحان کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری جبکہ ثمرین ناز کو صفورہ ٹاؤن صدر کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close