نواز شریف کی واپسی سے متعلق سینئر صحافی نے شک کا اظہار کر دیا

کراچی (پی این آئی)معروف تجزیہ کارمظہر عباس نے نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے کہا ہے کہ مجھے شک ہے کہ وہ واپس آئیں گے کہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تقریبا چار سال ہوگئے ان کو باہر گئے ملک اتنے بڑے سانحات سے گزرا مگر ان کے دل میں وطن کی محبت نہیں جاگی مگر اب الیکشن کے نام پر وطن واپسی کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ اس وقت ملک کی محبت کہاں تھی جب آپ یہاں سے گئے؟انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ نوازشریف کے آنے سے اس صورتحال میں ملکی سیاست پر کوئی خاص فرق پڑےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close