کرپشن کے الزامات پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو بڑا دھچکا لگ گیا

لاہور(پی این آئی)بدعنوانی کے الزامات پر اینٹی کرپشن میں درج مقدمے پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو سروس سے معطل کر دیا گیا۔ معطلی کے نوٹیفکیشن کرپشن کیسز میں ملوث ہونے پر جاری کئے گئے جبکہ معطلی کے آرڈر سپیکر پنجاب اسمبلی کے حکم سے جاری کئے گئے۔دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل پارلیمنٹری افیئرز رائے ممتاز اور رائے بخشی خان کو بھی ملازمت سے معطل کر دیا گیا۔محمد خان بھٹی اور رائے ممتاز بھٹی سے ملازمین کی خدمات بھی واپس لے لی گئیں۔

محمد خان بھٹی سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہے، ان کو ترقیاتی سکیموں میں کک بیکس کی وصولی کے الزامات سمیت مختلف مقدمات میں حراست میں بھی رکھا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں