پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی

اسلام آباد (پی این آئی )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا ہے ایک اور ساتھی پارٹی کو خیر آباد کہہ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی علی عباس آغا نے تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ سابق ٹکٹ ہولڈر سید علی عباس گل آغا نےکہا ہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی بناء پر پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی مسلسل ایک سال سے پاک فوج کی کیخلاف ہرزا سرائی کر رہے تھے لہذا میں مزید پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close