پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعدادکتنے لاکھ سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 45لاکھ سے تجاوز کر گئی،5کروڑ 18لاکھ لیبر فورس ہے جس میں سے 6 کروڑ 72لاکھ برسرروزگار ہیں ،سیلاب سے تباہ طبی مراکز کی بحالی 40ارب 29کروڑ روپے سے جاری ہے۔ جنگ اخبار میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق  اکنامک سروے کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9مہینوں کے دوران نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 20لاکھ چوالیس ہزار سے زائد مچھر دانیاں‘ 7ہزار تین سو ہائی جین کٹس

ایک لاکھ 26ہزار دو سو خوراک کے پیکٹس‘ 18ہزار آٹھ سو ساٹھ ابتدائی طبی امداد کٹس اور دیگر سامان سمیت زندگی بچانے والے 350جیکٹس بھی فراہم کئے۔ ترکی اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے این ڈی ایم اے کی جانب سے 7ہزار تین سو 76ٹن سامان جس میں موسم سرما میں استعمال کئے جانے والے خیمے‘ گرم کپڑے‘ خوراک‘ ادویات شامل ہیں۔ اگست 2022ءکے سیلاب سے صحت کے کئی مراکز اور ہسپتالوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ حکومت متاثرہ صحت مراکز کی بحالی کیلئے پرعزم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close