حکومت عوام پر بوجھ، ایک سال میں صرف اپنے کیس معاف کرائے، سراج الحق کی کڑی تنقید

اسلام آباد(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت عوام پر ناقابل برداشت بوجھ بن چکی ہے، موجودہ حکمرانوں نے گزشتہ سال کے دوران صرف اپنے کیسز معاف کرائے۔اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ معیشت کو تاریخی بحران کا سامنا ہے، ایسے حالات 70 کی دہائی میں بھی نہیں تھے، پاکستان میں مہنگائی جنوبی ایشیا کے سبھی ممالک سے زیادہ ہے، سود اسلام، آئین کے متصادم اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلوں کی نفی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے تھا کہ بجٹ میں اپنی مراعات کم کرنے اور کفایت شعاری اپنانے کا اعلان کرتی، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو کراچی کی گلیوں، کوچوں میں دفنانے کی کوشش کی۔سراج الحق نے کہا کہ کراچی میئر انتخابات میں سوا تین لاکھ کو نو لاکھ پر فاتح قرار دے دیا گیا، کراچی میئر کی سلیکشن کے خلاف چوکوں، چوراہوں میں احتجاج جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں