نواز شریف نے شہباز شریف کو لندن طلب کر لیا، ایجنڈا کیا ہے؟

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف نے اہم مشاورت کے لیے وزیراعظم شہبازشریف کولندن طلب کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں جنرل الیکشن اور نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے اہم مشاورت کی جائے گی ۔

وزیراعظم شہبازشریف اورمسلم لیگ ن کے قائد نوازکی ملاقات میں پاکستان میں سیاسی اتحاد اور سیاسی جوڑتوڑ پربھی اہم مشاورت کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کی ملاقات آئندہ ہفتے منگل کے روزمتوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close