فواد چوہدری نے الیکشن لڑنے سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ جہلم سے قومی و صوبائی الیکشن لڑوں گا۔ فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیشہ قومی سیاست کی ہے، جہلم سے زیادہ تر سیاستدان کونسلر لیول کے ہیں۔

پہلے پاکستان کا سوچنا ضروری ہے پاکستان میں استحکام ہو گا تو سیاست ہو گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ سروے وہ کروا رہے ہیں جن کو سیاست کی اے بی سی نہیں آتی۔چند ماہ دیں پتہ چل جائے گا کہ جہلم کے غیور عوام کس کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست ناممکن کو ممکن بنانے کا فن ہے۔میرے اوپر ایک روپے کی کرپشن کا بھی الزام نہیں۔پاکستان میں یہ مثال کہیں اور نہیں ملے گی۔ خیال رہے کہ فواد چوہدری نے 9 کے واقعات کے بعد تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کرچکا ہوں۔ میں نے سیاست سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی پارٹی پوزیشن سے بھی استعفا دیتا ہوں اور عمران خان سے بھی علیحدہ ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔۔جب جہانگیر خان ترین نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کیا تو اس موقع پر فواد چوہدری بھی ان کے ہمراہ نظر آئے۔

بتایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کے بعد سینئر سیاستدان جہانگیرترین کے ساتھ ٹیلفونک رابطہ کیا ، بتایا گیا کہ فواد چودھری اور جہانگیرترین کے درمیان سیاسی صورتحال اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی۔فواد چوہدری کے علاوہ علی زیدی، عمران اسماعیل اور عامر کیانی جیسے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بھی جہانگیر ترین کے گروپ میں شامل ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close