پی ٹی آئی رہنما کو جیل سے رہائی ملتے ہی پھر گرفتار کرلیا گیا

پشاور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر مینا خان کو جیل سے رہا ہوتےہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مینا خان کو آج عدالت نے 9 مئی کو درج ہونیوالے مقدمے میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم پشاور پولیس نے انہیں 10 مئی کو درج ہونیوالے ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پشاور کے تھانے فقیر آباد کی پولیس نے مینا خان کو جیل کے اندر سے گرفتار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ مینا خان کو 9 مئی کے بعد سے تیسری مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close