سینئر افسر اعظم خان کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ سینئر افسر اعظم خان کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اغوا کی دفعہ کے تحت مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان لاپتا ہو گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اعظم خان کے اہلخانہ کی جانب سے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئے ، درخواست اعظم خان کے بھتیجے کی طرف سے دی گئی تھی ،اعظم خان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔ پولیس کاکہناتھاکہ معاملے کی تفتیش کے بعد مقدمہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close