سینئر صحافی نے نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ درست قرار دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی)معروف تجزیہ کار مظہر عباس نے نوازشریف کی تاحیات نااہلی کے حوالے سے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل درست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ڈیمو کریٹک نظام میں ترمیم بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو پارٹی بننے سے گریز کرنا ہوگا بصورت دیگر اس سے ملک میں جمہوری نظام کو تقویت نہیں ملے گی۔ معروف تجزیہ کار نے کہا کہ اب الیکشن ہونا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ دار احسن طریقے سے انجام دینا ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close