سرگودھا(پی این آئی)سرگودھا میں سیاسی شخصیات کے 9 مئی کے واقعات پر مذمت بیانات میں سرگودھا شہر کے حلقہ پی پی 77 سے سابق صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی اور ریجن کے حلقہ پی پی 92 سے سابق ایم پی اے عامر عنایت شاہانی نے تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا اور اعلان کیا کہ آئندہ سیاسی حکمت عملی کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت سے کریں گے۔
زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے حلقہ پی پی 77 سے گزشتہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب سابق ایم پی اے و سابق صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی نے 9 مئی کے واقعات کی پرزور مزمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا جن کا شمار سابق وزیرعظم عمران خان کے قریب عزیزوں میں ہوتا ہے۔جن کے بارے بتایا جا رہا ہے کہ 9مئی کے واقعات کے بعد غائب ہوگئے اور ان دنوں بیرون ملک فیملی کے ساتھ ہیں جنہوں نے نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے اعلان اپنے ویڈیو بیان میں 9مئی کے واقعات کو ناقابل برداشت قرار دیدیا اور آئندہ سیاسی معاملات وطن واپسی کے بعد دوستوں کی مشاورت سے کرنے کا اعلان کر دیا۔
اسی طرح سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر کے حلقہ پی پی 92 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر گزشتہ الیکشن میں کامیاب سابق ایم پی اے عامر عنایت شاہانی نے 9 مئی کے واقعات کی مزمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا اور اعلان کیا کہ آئندہ سیاست کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت سے کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں