9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے، شہداء کی توہین، 108 ملزمان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع ہو گیا

اسلام آباد(آئی این پی)9 مئی واقعات میں ملوث 108 ملزمان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع ہو گیا۔ایک نجی ٹی وی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 9 مئی واقعات میں ملوث 108 ملزمان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع ہوگیا، ان ملزمان کے کیس 17 فوجی عدالتوں میں چلائے جارہے ہیں۔معتبر زرائع نے بتایا ہے کہ نادرا، سی ٹی ڈی، پنجاب فرانزک لیب پولیس اور دوسرے متعلقہ اداروں نے ملزمان کے شواہد جمع کرا دیے ہیں۔

تمام نامزد ملزمان کو مقدمات کیلیے اپنے اپنے وکلا کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔جو ملزمان وکلا کی خدمات کی سکت نہیں رکھتے وفاقی حکومت انکو قانونی مشیران فراہم کرے گی۔ تمام ملزمان کے کیس چار سے سات مہینے میں نمٹا دیے جائیں گے۔170 مزید ملزمان کی تشویش کا عمل جاری ہے، ان کا کیس بھی فوجی عدالتوں میں بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ وزارت دفاع، قانون اور داخلہ مل کر ملزمان کے شواہد اکھٹے کررہی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں