پی ٹی آئی کے اہم رہنما کو استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت، کیا فیصلہ سنایا؟

کراچی (پی این آئی) تحریک انصاف کے ایک اور سابق کھلاڑی کو استحکام پاکستان پارٹی نے شمولیت کی آفر کر دی۔

سابق مشیر میری ٹائم اور تحریک انصاف کے سابق رہنما محمود مولوی نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی سے شمولیت کی آفر ہے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے بھی شمولیت کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ پیر یا منگل کو کروں گا، آفر دیکھ کر فیصلہ کروں گا پیش کش قبول کرنی ہے یا نہیں۔ عمران اسماعیل ، علی زیدی اور میں انفرادی طور پر فیصلہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close