وزیراعظم کا دورہ آذربائیجان کامیاب، پہلی بڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد (پی این آئی) روس کے بعد آذربائیجان سے پاکستان کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روز سرکاری دورے پر آذربائیجان میں ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باکو میں آذر بائیجان کے قومی رہنما حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کے قومی رہنما کو ان کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی باکو میں روسی زبان میں گپ شپ نے سب کو حیران کر دیا وزیراعظم شہباز شریف نے روسی زبان میں بات چیت مہمانوں اور میزبانوں کو خوشگوار سرپرائز دیا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور آذربائجان کی قیادت کا دونوں ممالک کے اشتراک عمل کو نیکسٹ لیول پر لیجانے کا بڑا فیصلہ۔روس کے بعد آذر بائیجان سے پاکستان کے لئے توانائی بحران کے خاتمے کے حوالے سے ایک اور بڑی خوشخبری آ گئی۔آذربائجان سے اگلے ماہ سے رعایتی ایل این جی کارگو پاکستان آنا شروع ہو جائیں گے۔ دوسری جانب ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69865 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 3 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سے پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار67637 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 8 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3284 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2 فیصدزیادہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close