کراچی (پی این آئی) کراچی میئر کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب کے منتخب ہونے پر سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بکاؤ مال کی وجہ سے میئرشِپ پیپلز پارٹی کو گئی۔
میری طرف سے مرتضی وہاب کو مئیر کراچی بننے پر پیشگی مبارکباد
یہ سب کچھ پی ٹی آئی کے زبردست لوگ 😎جو نہ بِکتے ہیں؟ نہ جھکتے ہیں؟ نہ ڈرتے ہیں؟ نہ چھپتے ہیں؟ کی بدولت ممکن ہوا۔
ان پی ٹی آئی کے بکاؤ مال کی وجہ سے میئرشِپ پیپلز پارٹی کو گئی ہے
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) June 14, 2023
انہوں نے کہا کہ میری طرف سے مرتضی وہاب کو مئیر کراچی بننے پر مبارکباد،یہ سب کچھ پی ٹی آئی کے زبردست لوگوں کی وجہ سے ممکن ہوا جو نہ بِکتے ہیں نہ جھکتے ہیں، نہ ڈرتے ہیں، نہ چھپتے ہیں۔۔جب کہ جماعت اسلامی نے کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میئرالیکشن کے اغوا کے خلاف کل ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ہر آئین اور جمہوریت پسند سے شرکت کی اپیل کرتا ہوں۔سراج الحق نے میئر کراچی کے انتخاب کے حوالے سے کہا کہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کی ملی بھگت بھی واضح ہے ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں کے اغوا، ووٹوں کی خریداری، دھونس دھاندلی سے میئر کراچی کا الیکشن آئین و جمہوریت پر سوالیہ نشان ہے۔ اگر جمہوریت کو اس طرح مسلسل مذاق بنایا جائے گا تو اس پر لوگوں کا رہا سہا اعتماد بھی ختم ہو جائے گا۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کی ملی بھگت بھی واضح ہے، بلدیاتی اور میئر الیکشن میں اس نے سندھ حکومت کے طفیلی ادارے کا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ شفاف قومی انتخابات کےلیے الیکشن کمیشن نے اپنی وقعت کھو دی ہے۔۔خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہو گئے ۔ 333 اراکین پولنگ اسٹیشن آرٹس کونسل پہنچے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق 33 اراکین غیر حاضر رہے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق میئر کراچی کے انتخاب کے لیے مرتضیٰ وہاب کو 173ووٹ مل گئے۔
جب کہ حافظ نعیم الرحمان کو 161 ووٹ ملے۔حافظ نعیم الرحمان پی ٹی آئی ارکان کی غیر حاضری کی وجہ سے اکثریت حاصل نہ کر سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں