اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ

اسلام آباد (پی این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ ۔۔۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو چکوال روڈ پر حادثہ پیش آیا تاہم وہ محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف اسلام آباد واپس جارہے تھے کہ راستے میں چکوال روڈ پر گاڑی کے سامنے اچانک گائے آگئی، جس کے باعث ڈرائیور نے اچانک زور دار بریکس لگائیں، اچانک بریک لگانے پر پروٹوکول کی گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔ راجہ پرویز اشرف کی بلٹ پروف گاڑی کے پچھلے حصے کو نقصان پہنچا لیکن وہ اور ان کا عملہ مکمل طور پر محفوظ رہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close