مئیر کراچی کے الیکشن میں شکست، جماعت اسلامی کا شکست قبول کرنے سے انکار، بڑا فیصلہ کرلیا

کراچی (پی این آئی) جماعت اسلامی کے میئر کراچی کا انتخاب ہارنے والے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے قبضہ کیا گیا مینڈیٹ قبول نہیں کریں گے، ہمارے 31 ارکان کو اغوا کیا ور خریدا گیا۔ حافظ نعیم الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے الیکشن کمیشن پھر عدالت جائیں گے۔ میدان چھوڑنے والے نہیں، پرامن احتجاج کریں گے۔

جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے مل کر انتخاب لڑا۔ 31 لوگ اغوا کر کے انتخاب کرایا گیا، نتائج قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں، چوری اور ڈاکے کے ساتھ ہے۔ الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔ یہ ایک پارٹی کو فائدہ پہنچانے والی حلقہ بندیاں تھیں۔ آج سندھ اور پاکستان کی تاریخ کا بدترین جمہوری دن ہے۔جمہوریت پر شب خون مار کر مرضی کا نتیجہ حاصل کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close