9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد پر مقدمات کہاں چلائے جائیں گے، فیصلہ کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کیخلاف قانونی کارروائیوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔۔۔۔اجلاس میں کہا گیا کہ ملزمان کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت روزانہ ہوگی، جیل کے اندر ٹرائل کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔۔۔۔

اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کےخلاف قانونی کارروائیاں تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پولیس اور پراسیکیوشن کو ملزمان کے خلاف مضبوط شہادتیں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث کسی بھی شرپسند کو معاف نہیں کیا جائے گا اور کسی بے گناہ کو سزا نہیں ہونے دی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close