پیپلزپارٹی نے حافظ نعیم الرحمٰن کو مئیر کے الیکشن سے پہلے کیا آفر کی تھی؟ بڑا انکشاف

کراچی (پی این آئی) جماعت اسلامی کے میئر کراچی کیلئے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کو پیپلز پارٹی نے شکست سے پہلے دلچسپ آفر کی تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی اور پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے حافظ نعیم الرحمان کو کراچی کا ڈپٹی میئر بننے کی آفر کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بہت سارے رہنما 9 مئی کے بعد پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر چکے ہیں، تحریک انصاف کے 40 سے زائد لوگ علیحدہ گروپ بنا رہے ہیں جن کا موقف ہے کہ وہ نہ جماعت اسلامی کے ساتھ اور نہ ہی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close