کراچی (پی این آئی) سمندری طوفان کے زیر اثر علاقوں کیٹی بندر، ٹھٹہ، سجاول اور بدین میں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔۔۔۔ کیٹی بندر میں تیز بارش اور طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث شہر میں چھتیں اڑ گئیں جب کہ شدید طوفانی ہواؤں کی وجہ سے پول بھی گر پڑے ہیں۔۔۔۔طوفان کے مرکز میں 110 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ سمندر میں شدید طغیانی ہے اور 30 فٹ تک لہریں بلند ہو رہی ہیں۔۔۔۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق کیٹی بندر اور گرد و نواح میں 12 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا کیا گیا ہے، شہر سے لوگوں کا انخلا مکمل کرلیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں