میئر کراچی الیکشن، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے مشتعل کارکنوں میں تصادم، پتھر اور ڈنڈے چل گئے

کراچی (پی این آئی) میئر کے الیکشن کے موقع پر کراچی آرٹس کونسل کے باہر پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کےکارکنان آمنے سامنے آ گئے ۔۔۔۔۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے مشتعل کارکنوں نے ایک دوسرے پر شدید پتھراؤ کیا، حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز کی کوششیں جاری ہیں، پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا ہے۔۔۔ کراچی آرٹس کونسل کے باہر کھڑی متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دونوں جانب سے متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اور رینجرز نے دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کو الگ کیا جس کے بعد آرٹس کونسل کے باہر صورتحال معمول پر آ گئی اور مشتعل کارکنان منتشر ہوگئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close