میئر کراچی، پیپلز پارٹی کا مطلوبہ اکثریت حاصل کر لینے کا دعویٰ

کراچی (پی این آئی) میئر کراچی کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب کے لیے ووٹنگ مکمل ہوئی جس کے بعد جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کے لیے ووٹنگ کرائی گئی۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر کراچی کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب کو مطلوبہ 173 ووٹ مل گئے ہیں۔۔۔۔پولنگ ہال میں داخلے کے لیے صبح ساڑھے 10 بجے تک کا وقت رکھا گیا تھا، اراکین کی شناخت کے لیےآرٹس کونسل کے باہر 4 کاؤنٹرز بنائے گئے ،

منتخب نمائندوں کو شناختی کارڈز دکھانے کے بعد ووٹنگ کارڈ جاری کیے گئے۔۔۔ آرٹس کونسل میں اراکین کو موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close