کراچی، میئر، ڈپٹی میئر کے لیے پولنگ جاری، 34 ووٹر غیر حاضر ہو گئے، تہلکہ مچ گیا

کراچی (پی این آئی) میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے انتخاب کے لیے آرٹس کونسل کراچی میں پولنگ جاری ہے۔۔۔۔ انٹری رجسٹر کے مطابق کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے سلسلے میں 366 میں سے 332 اراکین پولنگ اسٹیشن آرٹس کونسل پہنچے ہیں، جبکہ 34 اراکین غیر حاضر ہیں۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ آج آرٹس کونسل کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے انتخاب ہو رہا ہے۔۔۔۔ جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن اور پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب ہیں۔۔۔۔

ڈپٹی میئر کے لیے سید سیف الدین جماعتِ اسلامی کے جبکہ سلمان مراد پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں