میئر کراچی، حافظ نعیم الرحمن یا مرتضیٰ وہاب؟ فیصلے کی گھڑی آ گئی

کراچی (پی این آئی) عروس البلاد اور شہر قائد کراچی کا میئر اور ڈپٹی میئر کون ہو گا؟ فیصلہ آج ہو گا۔۔۔۔ صبح 9 بجے آرٹس کونسل میں پولنگ اسٹیشن کے دروازے کھولے جائیں گے۔۔۔۔۔ میئر کراچی کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل 11 بجے شروع ہو گا جس کے لیے شو آف ہینڈ کے ذریعے پہلے ووٹرز اپنی رائے دیں گے۔۔۔۔ میئر کا انتخاب ہوجانے کے بعد ڈپٹی میئر کا انتخاب ہو گا۔۔۔۔۔قواعڈ کے تحت ووٹرز کو شناخت کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جائے گی اور کسی بھی شخص کو موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔۔۔۔۔

الیکشن کمیشن میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر چکا ہے جس کے مطابق میئر کراچی کے لیے 2 امیدوار مد مقابل ہوں گے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن امیدوار ہیں۔۔۔۔ جبکہ ڈپٹی میئر کے لیے سلمان مراد پی پی پی کے اور سید سیف الدین جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں