پیپلز پارٹی نے الیکشن کی تیاری شروع کر دی، زرداری اور عمران کی ملاقات کے امکان پر جواب آ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن کی تیاری شروع کردی ، ،ان حالات میں آصف زرداری اور عمران خان کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں، استحکام پاکستان پارٹی ریڈلائن سے ایئرلائن میں بیٹھنے والوں کی پارٹی ہے، ماتھے پر گولی کھانے والے علی زیدی پارٹی میں نہیں ٹکے،، تحریک انصاف کو اگلے الیکشن میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہیے۔

بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف کے 3 ایم این اے پیپلز پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں اور کئی رابطے میں ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے، موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد حل الیکشن ہے، ان حالات میں آصف زرداری اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود کو بند گلی میں لے گئے ہیں، تحریک انصاف کو اگلے الیکشن میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہیے، پرویز الہی قربانی دے رہے ہیں، لیکن کیا تحریک انصاف ان کو اپنا مانتی بھی ہے یا نہیں؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close