مئیر کراچی کا انتخاب، پیپلزپارٹی کو بڑی کامیابی مل گئی

کراچی (پی این آئی) کراچی میں میئرشپ کےالیکشن سے قبل اہم سیاسی جماعت نے پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔ جمعیت علماء اسلام نے میئر کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

جے یو آئی کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی جماعت کے نمائندے کل مرتضیٰ وہاب کو ووٹ دیں گے، میئر کے انتخاب میں ان کی پہلی ترجیح جماعت اسلامی تھی لیکن تحریک انصاف سے اتحاد کی وجہ سے اب وہ جماعت اسلامی کی بجائے پیپلزپارٹی کی حمایت کریں گے۔ واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام کے پاس 4 ووٹ ہیں جو انتخاب کے دوران اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close